ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات، ہماچل میں حکومت بننے پر پرانی پنشن بحال ہوگی:راہل گاندھی

گجرات، ہماچل میں حکومت بننے پر پرانی پنشن بحال ہوگی:راہل گاندھی

Wed, 21 Sep 2022 11:49:50    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو اکثریت ملنے پر دونوں ریاستوں میں پرانا پنشن نظام بحال کر دیا جائے گا۔کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے چھتیس گڑھ اور راجستھان میں پرانی پنشن بحال کر دی ہے اور اب اگر ان کی پارٹی گجرات اور ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کر لیتی ہے اور وہاں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ملازمین کے لئے پرانا پنشن نظام بحال کر دیا جائے گا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا:پرانی پنشن کو ختم کرکے بی جے پی نے بوڑھوں کو خود انحصاری سے انحصار بنا دیا ہے۔ ملک کو مضبوط کرنے والے سرکاری ملازمین کا حق ہے۔ ہم نے پرانی پنشن راجستھان، چھتیس گڑھ میں بحال کی۔ اب گجرات میں بھی کانگریس کی حکومت آئے گی، پرانی پنشن لائے گی۔مسز واڈرا نے کہا:بی جے پی حکومت نے پرانی پنشن کو ختم کرکے بزرگوں کا سہارا چھین لیا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس کی حکومتوں نے راجستھان اور چھتیس گڑھ میں پرانی پنشن بحال کر دی ہے۔ گجرات اور ہماچل میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی پرانی پنشن بحال کر دی جائے گی-


Share: